ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: مجرموں کی نشاندہی کے لئے نائٹ بیٹ پولیس استعمال کر رہی ہے پورٹیبل اسکیانر 

منگلورو: مجرموں کی نشاندہی کے لئے نائٹ بیٹ پولیس استعمال کر رہی ہے پورٹیبل اسکیانر 

Mon, 20 Feb 2023 23:53:13    S.O. News Service

منگلورو،20/ فروری (ایس او نیوز) رات کے وقت نگرانی (نائٹ بیٹ) کی ذمہ داری ادا کرنے والے پولیس افسران مشتبہ  افراد مجرموں کی نشاندہی کرنے کے لئے اب پورٹیبل اسکیانر کا استعمال بڑے موثر انداز میں کر رہے ہیں ۔ 
    
رات کی پیٹرولنگ اور تلاشی کے دوران مشتبہ انداز میں گھومتے پھرتے نظر آنے والے افراد سے پولیس زبانی پوچھ تاچھ کرتی ہے اور جامہ تلاشی لیتی رہتی ہے ، مگر مشتبہ شخص کے مجرمانہ کردار اور ریکارڈ کے بارے میں فوری طور پر جانکاری حاصل کرنے کے لئے موبائل کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم (mcctns) کا استعمال کر رہی ہے ۔ 
    
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر وکرم اماٹے کے مطابق اس پورٹیبل اسکیانر سے رات کے وقت ممکنہ طور پر انجام دی جانے والی مجرمانہ کارروائی کو روکنے میں مدد ملتی ہے ۔ نائٹ بیٹ پولیس زبانی پوچھ تاچھ کے ساتھ اجنبیوں اور مشتبہ افراد کے فنگر پرنٹس کی مدد سے ان کے مجرمانہ ریکارڈ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فوری طور پر جانکاری حاصل کرتی ہے ۔ 
 


Share: